35

IMFسے ڈالر آ جائیں تو مہنگائی میں کمی لائینگے‘مفتاح اسماعیل

اسلام آباد (نیوزمارٹ ڈیسک)وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ حکومت معیشت کے مختلف شعبوں کو درپیش آپریشنل مسائل کے حل کے لئے پرعزم ہے۔ آئی ایم ایف سے امداد مل جائے تو غریبوں کو ریلیف دیا جائیگا اور مہنگائی میں کمی لائی جا سکے گی عالمی ادارے سے معاشی پروگرام بحال ہو چکا‘40سے 50دنوں تک ایگزیکٹو بورڈ قرض کی منظوری دے دیگا‘وفاقی وزیر خزانہ سے پیر کے روز پاکستان فارماسیوٹیکل انڈسٹری کے نمائندوں نے ملاقات کی ۔شاہد خاقان عباسی، بلال کیانی، رانا احسان افضل، چیئرمین ایف بی آر اور دیگر حجام نے بھی شرکت کی ۔ وزیر خزانہ کو معاشی ترقی میں فارماسیوٹیکل انڈسٹری کے کردار پر بریفنگ دی گئی ۔ملاقات میں خام مال کی درآمد پر سیلز ٹیکس اور انڈسٹری کو درپیش سیلز ٹیکس ری فنڈ سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس کوقع پر وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے وفد کو درپیش مسائل کے جلد از جلد حل کی یقین دہانی کرائی ۔وزیر خزانہ نے متعلقہ حکام کو فارماسیوٹیکل انڈسٹری کے خدشات دور کرنے کے لئے مطلوبہ اقدامات کی ہدایت کی ۔
مفتاح اسماعیل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں