40

عمران خان ECPکیخلاف تضحیک پر معافی مانگیں،مریم اورنگزیب

اسلام آباد (نیوزمارٹ ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پنجاب کے عوام نے ہمیشہ پاکستان مسلم لیگ (ن) پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ صوبے کے عوام کی مثالی خدمت کا سفر اسی جذبے اور تاریخی روایت کے مطابق جاری رکھیں گے۔ پیر کے روزٹوئٹر پیغام میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پنجاب کی اِن 16صوبائی نشستوں پر مسلم لیگ (ن) کو اور مضبوط کریں گے۔تاریخ میں یہ پہلے انتخابات ہیں جن کی شفافیت پر بدترین سیاسی مخالف بھی انگلی نہیں اٹھا سکتے۔ انہوں نے کہا امید ہے عمران صاحب الیکشن کمیشن کے خلاف اپنے تضحیک آمیز رویے پہ معذرت کریں گے۔ شفاف، غیرجانبدارانہ انتخابات اور جمہوری اقتدار کی پاسداری میں پاکستان مسلم لیگ (ن) پختہ یقین رکھتی ہے اور گزشتہ روز کا انتخاب اسی کا عملی مظاہرہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں