42

سیر و تفریح اور کھیل کود کیلئے چلاس سٹی پارک کی رنیویشن کا فیصلہ

چلاس(نیوزمارٹ ڈیسک )ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن دیامر نے سیر و تفریح اور کھیل کود کیلئے چلاس سٹی پارک کی رنیویشن اور بیوٹیفیکیشن کیلئے اہم اقدامات اٹھا لیا۔ڈپٹی کمشنر دیامر فیاض احمد نے نجی بنکوں اور مختلف محکموں کے باہمی اشتراک سے سٹی پارک چلاس کی مرمت ,بیوٹیفیکیشن, پارک میں کھیلوں اور دیگر تفریحی سرگرمیوں پر3 روز کے اندر کام شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ڈپٹی کمشنر دیامر فیاض احمد نے پیر کے روز مختلف محکموں کے سربراہان اور نجی بنکوں کے منیجرز کے ہمراہ سٹی پارک چلاس کا ویزٹ کیا۔ تاکہ شہری پارک میں سکون سے اپنا وقت گزار کر لطف اندوز ہوسکیں۔ پارک کی ازسرنو تزئین و ارائش کرکے گھاس لگادی جائیگی,بچوں کی توجہ مرکوز رکھنے کیلئے پارک میں وال پنٹنگ ہوگی اور اطراف میں پودے لگاکر پارک کو گرین کیا جائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں