10

ممنوعہ فنڈنگ کیس میں جرم ثابت ہو چکا سزا کا تعین باقی ہے، طلال چوہدری

اسلام آباد (نیوزمارٹ ڈیسک )مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ ممنوعہ فنڈنگ آخری کیس نہیں ہے، خان صاحب نے اس کے بعد بھی چاند چڑھائے ہوئے ہیں، ممنوعہ فنڈنگ کیس میں جرم ثابت ہو چکا بس سزا کا تعین باقی ہے۔ میڈےا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ جو جرم ثابت ہوا ہے جو سزا ہو سکتی ہے وہ پارٹی پر پابندی یا عمران خان کی نااہلی ہو سکتی ہے،انہوں نے کہا کہ حکومت میں آتے ہی اپنے قلم سے وہ تمام ظلم اور جبر جو نواز شریف یا کسی کارکن پر ہوا ختم کر دینا چاہیے تھا، ہم نے نظام کو ایک اور موقع دیا، خصوصاً انصاف کا نظام اپنی تصحیح کرے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں