18

یوم استحصال،یورپی پارلیمنٹ کی مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی صورتحال پر گہری تشویش

اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک) یورپی پارلیمنٹ کے ارکان نے یوم استحصال کشمیر کے موقع پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے یورپی کمیشن کے اعلی حکام کو خط لکھ دیا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ بھارت مقبوضہ وادی میں ظلم وبربریت بند کرے ۔خط میں یورپی پارلیمنٹ کے اراکین نے مقبوضہ وادی کی صورت حال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہاں آرٹیکل تین سو ستر اے کی منسوخی کے بعد انسانی حقوق کی منظم خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ کشمیریوں کے خلاف تشدد، بدسلوکی اور امتیازی سلوک کو فوری طور پر بند کرایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں