8

پی ٹی آئی نے چیف الیکشن کمشنر کیخلاف ریفرنس ترمیم کے بعد دوبارہ دائر کردیا

اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے چیف الیکشن کمیشن سکندر سلطان راجہ کو عہدے سے ہٹانے کے لیے ریفرنس ترمیم کے بعد دوبارہ دائر کر دیا۔تفصیلات کے مطابق ریفرنس اوورسیز پاکستانی اسلم ملک نے سپریم جوڈیشل کونسل کو بھجوایا جس میں چیف الیکشن کمیشن اور ممبران کو عہدے سے ہٹانے کی استدعا کی گئی۔ مخصوص نشستوں پر بھی آین سے ہٹ کر فیصلہ دیا گیا۔ریفرنس میں استدعا کی گئی کہ سپریم جوڈیشل کونسل چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف نے چیف الیکشن کمشنر کو عہدے سے ہٹانے کے لیے سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کیا تھا لیکن چند گھنٹوں بعد ریفرنس واپس لے لیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں