17

تھائی لینڈ میں نائٹ کلب میں آتشزدگی سے 13 افراد ہلاک، 41 زخمی

بنکاک(نیوزمارٹ ڈیسک) تھائی لینڈ میں نائٹ کلب میں آتشزدگی کے واقعے میں 13 افراد ہلاک اور 41 زخمی ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوب مشرقی صوبہ چھونبوری میں رات گئے کلب ماؤنٹین بی نائٹ اسپاٹ میں آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے بڑی جگہ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔کلب کی دیواروں پر آتش گیر فوم لگے ہونے کی وجہ سے آگ کی شدت میں اضافہ ہوا اور کئی لوگوں کو جان بچانے کا موقع نہ مل سکا۔شراب کے نشے میں دھت اور رقص و موسیقی کے شور کے باعث متعدد لوگوں کو شروع میں پتہ ہی نہ چلا کہ کیا آفت پیش آئی ہے اور جب صورتحال کی سنگینی کا اندازا ہوا اس وقت تک بہت دیر ہوچکی تھی اور آگ نے باہر نکلنے کے رستے بند کردیے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں