8

بلتستان یونیورسٹی اور ملحقہ کالجز کے ذمہ داران کی اہم میٹنگ

سکردو(نیوزمارٹ ڈیسک)بلتستان یونیورسٹی اور ملحقہ کالجز کے ذمہ داران کی اہم میٹنگ حسین آباد میں ہوئی۔ میٹنگ میں داخلہ، سمسٹروائز سسٹم، مختلف پروگرامز میں فرق اورمعیار، کورس آؤٹ لائن، سوالنامہ کی تیاری، امتحانات کا طریقہ کار، سمسٹر کی تفصیلات اور دیگر امور زیر بحث رہے۔ میٹنگ کے انعقاد کا مقصد تمام ملحقہ کالجز کو ایک پلٹ فارم پہ اکھٹا کرنا مسائل کی نشاہدہی اور ان مسائل کا دیر پا حل تلاش کرنا تھا،نشت کا اہتمام رجسٹرار آفس جامعہ بلتستان نے کیا۔ ملحقہ کالجز کے ذمہ داران نے میٹنگ کو کافی سراہا اور امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی ہر سمسٹر کے آغاز میں اس قسم کی میٹنگ کا انعقادنہایت ضروری ہے،تاکہ مل بیٹھ کر مختلف مسائل کا حل نکالے اور تعلیمی سفر بہتر انداز میں آگے بڑھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں