13

ڈپٹی کمشنر شگر شہریار شیرازی کا دریائی کٹاﺅ سے متاثرہ کھیتوں کا دورہ

شگر(نیوزمارٹ ڈیسک)ڈپٹی کمشنر شگر شہریار شیرازی نے تھوگموں مرکنجہ میں دریائی کٹاﺅ سے متاثرہ کھیتوں اور دیگر زمینوں کا مشاہدہ کیا اس موقع پر شیخ محمد یوسف خطیب علاقہ کی سربراہی میں وفد سے گفتگو کرتے ہوئےے کہا کہ دریائی کٹاو سے بچاو کو روکنے کے لیے فوری اقدامات اٹھائے جائیں گے یہاں بند باندھنے کے لیے خطیر رقم کی ضرورت ہے ضلعی سطح کے فنڈ ناکافی ہے تا ہم حکام بالا کو بار بار اس نسبت رپورٹ ارسال کیا جاچکا ہے اور فنڈز ڈیمانڈ کی ہے جو زیر کارروائی ہے این ڈی آر ایم ایف کے ذریعے فنڈز منظور ہوچکے ہیں اور ایک قومی لیول کے سروے ادارہ کے ذریعے سروے اور ڈیزائننگ بھی مکمل ہو چکا ہے ان شاءاللہ بہت جلد اس پر کام شروع ہو گا انہوں نے تھگموں امام بارگاہ کا بھی دورہ کیا اور مجلس کمیٹی سے ملاقات بھی کی اور جلوس عزا کا راستہ بھی دیکھا اہل علاقہ نے ڈی سی شگر کے بروقت دورہ کرنے کو سراہا اورخوشی کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں