9

گلگت واقعہ نوجوانوں کاجھگڑا تھا ،ذمہ داری سے شرپسندی کو روکا،ڈی آئی جی

گلگت (نیوزمارٹ ڈیسک)گزشتہ دنوں 30 جولائی کو گلگت شہر میں اچانک ایک ناخوشگوار واقعہ رونما ہوا جس کی شدت اور منفی اثرات کو اگر بر وقت قابونہ کیا جا تا تو یہ ایک ایسی تباہ کن چنگاری ثابت ہوسکتی تھی جس سے گلگت بلتستان کا مجموعی امن تہ و بالا ہو سکتا تھا تاہم اللہ تعالی کا شکر ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں ، عوام اور پریس نے مثالی زمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بہترین باہمی تعاون کے بدولت اس خطے کو ایک تباہ کن صورتحال سے بچالیا۔ حقائق کی چھان بین اور شواہد کی روشنی میں یہ بات سامنے آ گئی ہے کہ گزشتہ دنوں یادگار چوک کے مقام پر ایک مذہبی جماعت کے سربراہ کی ریلی میں شامل جوان اور ایک چنگ چی رکشہ سوار کے درمیان شروع ہونے والے جھگڑہ نے پتھراو¿ اور فائرنگ کی شکل اختیار کرلیا۔ جلد ہی تمام مطلوبہ نامزد ملزمان کو گرفتار کر کے انہیں قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائیگا۔ گلگت شہر میں مخدوش حالات کے پیش نظر امن عامہ کی حفاظت اور پائیدار تسلسل کیلئے پولیس اور دیگر فورسز کی مشترکہ تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں