16

کمانڈر 80 بریگیڈ، بریگیڈیئر یونس کی شہید پولیس جوانوں کے مزار پر حاضری

منی مرگ ( نیوزمارٹ ڈیسک)4 اگست یوم شہدائے پولیس سرحدی علاقہ منی مرگ میں یوم شہدائے پولیس کے موقع پر کمانڈر 80 بریگیڈ، بریگیڈیئر یونس نے ایس ایچ او قمری تھانہ و عملہ دیگر آرمی آفیسران کے ہمراہ شہید پولیس حوالدار یعقوب شیخ کنسٹیبل محمد ریاض خان کے مزار پر حاضری دی اور سلامی پیش کی پھول چڑھائے پرچم کشائی کی شہدائے پولیس کی قربانی پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی اور شہدا کی فیملی سے ملاقات کی ان کے مسائل دریافت کئے اس موقع پر کمانڈر 80 بریگیڈ نے شہدائ کو تحائف بھی دئے اور شہدا کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا۔ اس موقع پر شہداءکے لواحقین اور معززین علاقہ نے کمانڈر 80 بریگیڈ اور پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں