8

کے الیکٹرک کو روزانہ ہزار میگاواٹ بجلی شہریوں کی فلاح کیلئے دیتے ہیں، خرم دستگیر

اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک) وزیر توانائی خرم دستگیر نے بتایا ہے کہ کے الیکٹرک کو ہزار میگاواٹ بجلی کراچی کے شہریوں کی فلاح کیلئے روزانہ فراہم کرتے ہیں۔سینیٹ اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران وزیر توانائی خرم دستگیر نے بتایا کہ اس سال کے آغاز سے ایندھن کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہوا ہے، 31 مارچ 2022 کو پاکستان کا گردشی قرضہ 2467 ارب روپے تھا، چار سال میں اس میں 1467 ارب کا اضافہ ہوا ہے، ہم نے اس میں 214 ارب کی کمی کی ہے، آئندہ بھی مزید کمی آئیگی۔انہوں نے بتایا کہ کے الیکٹرک کو ہزار میگاواٹ بجلی کراچی کے شہریوں کی فلاح کیلئے روزانہ فراہم کرتے ہیں، اگلے چند ہفتوں میں کے الیکٹرک کے ساتھ معاملات حل ہوجائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں