14

امپورٹ کم کرنے،آئی ایم ایف سے فنڈ ملنے کی توقع سے روپے پر پریشر کم ہوا،مفتاح اسماعیل

کراچی(نیوزمارٹ ڈیسک)وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ امپورٹ بل کو کم کرنے اور آئی ایم ایف سے فنڈ ملنے کی توقع کی وجہ سے ڈالر کی قیمت میں کمی آئی ہے، ہماری پہلی ترجیح ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانا ہے، معیشت کےلیے ہم نے مشکل فیصلے کیے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے جمعہ کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا دورہ کیا جہاں انہوں نے روائتی گھنٹی بجا کر کاروبار کا آغاز کیا۔پی ایکس ایکس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر حزانہ کا کہنا تھا کہ ہماری پہلی ترجیح ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانا ہے، فرخ ایچ خان نے خطاب میں کہا کہ ہم نے بجٹ میں کافی پروپوزلز دیئے جس پر عمل ہوا، ہمیں کوئی سبسڈی یہ مراعات نہیں چاہئے، ہمیں لیول پلئنگ فیلڈ کی ضرورت ہے۔انکا کہنا تھا کہ کیپٹل مارکیٹ میں بہت پوٹینشل ہے، ہمیں امید ہے حکومت کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لئے اقدامات کریںگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں