17

ہمیں اقوام عالم کو مزید جھنجھوڑنا اور بار بار کشمیر کا مقدمہ پیش کرنا ہے،قمرزمان کائرہ

اسلام آباد(آئی پی ایس)وزیر دفاع خواجہ آصف اور مشیر امور کشمیر وگلگت بلتستان قمرزمان کائرہ نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی سیاسی،سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا یہ تکمیل پاکستان کی جنگ ہے۔وہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے اقدام کے تین سال مکمل ہونے پر جمعہ کو فارن آفس سے ڈی چوک تک نکالی گئی ریلی خطاب کررہے تھے ۔وزیر دفاع نے کہا کہ ہم نے اپنی نوجوان نسل کو کشمیر کے پاکستان سے رشتہ اور اس کی اہمیت سے آگاہ کرنا ہے۔ہمیں بطور قوم اس عزم کا اعادہ اور تجدید کرنی چاہیے کہ کشمیر کےساتھ ہمارا عزم لازوال ہے اس میں کبھی کمی نہیں ہوگی۔کشمیری کبھی اس میں کمی نہیں دیکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے طول وعرض میں آج مطاہرے ہورہے ہیں، لیکن یہ کافی نہیں۔ کشمیر کا مسئلہ 75 سال سے ایک رستا زخم ہے اور اس زخم پر مرحم رکھنا پاکستانی عوام کاعزم ہے،صرف مخصوص دنوں میں احتجاج تک محدود نہیں رہنا ،اس جذبہ کو جاری وساری رکھنا ہے اپنی نوجوان نسل کو اس مسئلہ اور اس کی پاکستان کے لئے اہمیت سے آگاہ کرنا ہے،یہ تکمیل پاکستان کی جدوجہد ہے۔اس موقع پر حریت قیادت،سیکرٹری خارجہ سہیل محمود بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں