13

حکومت عمران خان کو نااہل اور نواز شریف کو اہل کروانا چاہتی ہے،شیخ رشید

اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ حکومت کو عوام کے مسائل میں کوئی دلچسپی نہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے لکھا کہ حکومت عمران خان کو نااہل اور نواز شریف کو اہل کروانا چاہتی ہے۔جاری کردہ ٹوئٹ میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید لکھتے ہیں کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے میں جان نہیں، دنیا میں تیل،گندم اور کاٹن کی قیمت کم ہو گئی ہے لیکن حکومت کو عوام کے مسائل میں کوئی دلچسپی نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اقتدار کی بھوکی 13 جماعتوں کا جمعہ بازار لگا ہے جس کے باعث سیاسی انتشار اور خلفشار بڑھ رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں