11

الظواہری کی ہلاکت میں پاکستانی سرزمین استعمال ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،ترجمان پاک فوج

راولپنڈی(نیوزمارٹ ڈیسک) پاک فوج کے ترجمان ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ ایمن الظواہری پر ہونے والے حملے میں پاکستانی سرزمین استعمال ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ وزارت خارجہ کی وضاحت کے بعد کسی بیان کی گنجائش باقی نہیں رہتی، جس میں واضح طور پر بتایا گیا کہ ایمن الظواہری پر ہونے والے حملے میں امریکی ڈرون نے پاکستانی فضائی حدود استعمال کی اور سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ پاکستان کی سرزمین استعمال ہوئی ہو۔انہوں نے کہا کہ لسبیلہ کے قریب پاک فوج کا ہیلی کاپٹر موسم کی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوا، ہم سب اس واقعے کے بعد سے کرب میں ہیں مگر سانحے کے بعد سے سوشل میڈیا پر غلط اور لغو پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، اس طرح کی قیاس آرائیاں بہت حساس ہیں کیونکہ یہ شہدا کے لواحقین کے دکھ اور تکلیف کا سبب بن رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں