15

امریکا فلسطین کی آزادی کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کررہا ہے،حماس

غزہ(نیوزمارٹ ڈیسک)اسلامی تحریک مزاحمت (حماس)کے عرب اور اسلامی تعلقات کے دفتر کے سربراہ خلیل الحیا نے زورے دے کرکہا ہے قابض ریاست اس عرصے کے دوران “اپنے انتخابی پروپیگنڈے کے ایک حصے کے طور پر فلسطینی عوام کا دفاع کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔الحیا نے مقامی الاقصی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے زور دیا کہ “غزہ اپنے انتخابات سے پہلے صہیونی تنازعات کی قیمت ادا نہیں کرے گا۔ کیونکہ مزاحمت جانتی ہے کہ کس طرح قبضے پر دباو ڈالنا ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکا کی صہیونی ریاست کی طرف داری اور تعصب مسئلہ فلسطین کے حل کی راہ میں ایک بڑی رکاوٹ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں