20

حکومت مخالف مظاہرہ: راہول اور پریانکا گاندھی سمیت کئی کانگریس رہنما گرفتار

نئی دہلی(نیوزمارٹ ڈیسک) بھارت میں حکومت مخالف مظاہرے کے دوران کانگریس رہنما راہول اور پریانکا گاندھی کو گرفتار کرلیا گیا۔بھارتی خبر رساں اداروں کے مطابق بھارت میں مودی سرکار کی پالیسیوں اور مہنگائی کے خلاف اپوزیشن جماعت کانگریس کے احتجاج پر پولیس نے دھاوا بول دیا۔ پولیس نے راہول اور پریانکا گاندھی سمیت دیگر رہنماؤں کو بھی حراست میں لے لیا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری وڈیوز کے مطابق پریانکا گاندھی کو خواتین اہل کاروں نے گھسیٹ کر گاڑی میں ڈالا۔مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی ارکان پارلیمان اور پارٹی رہنماو¿ں کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاؤس سے ایوان صدر (راشٹراپتی بھون) تک حکومتی پالیسیوں خصوصا بڑھتی مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کی قیادت کررہے تھے، جہاں پولیس نے انہیں روکنے کی کوشش کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں