21

کیا ویرات کوہلی ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کا حصہ ہونگے؟

ممبئی(نیوزمارٹ ڈیسک ) کیا ویرات کوہلی اور کے ایل راہول کو ایشیا کپ کے لئے بھارتی ٹیم میں شامل کیا جائےگا؟ بی سی سی آئی نے فیصلہ کرلیا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ ( بی سی سی آئی) آٹھ اگست کو ایشیا کپ کے لئے ٹیم کا اعلان کرنے جارہا ہے۔ایشیا کپ کی منتخب کردہ بھارت ٹیم سے اس بات کا اندازہ ہو جائے گا کہ آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ ٹورنامنٹ میں ہندوستان کن کھلاڑیوں پر بھروسہ کرے گی؟۔دلچسپ بات یہ ہے کہ عالمی کپ میں بھی بھارتی کرکٹ ٹیم اپنا پہلا میچ پاکستان کے خلاف ہی کھیلے گی جو کہ 23اکتوبر کو شیڈول ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں