13

تہجد کی نماز پڑھتی ہوں اور انگلش میں قرآن بھی پڑھا،متھیرا

لاہور(نیوزمارٹ ڈیسک )پاکستان اداکارہ و میزبان متھیرا کا کہناہے کہ وہ صلو الحاجات پڑھتی ہیں اور انہوں نے انگلش میں قرآن پاک بھی پڑھا ہے۔سوشل میڈیا پر متھیرا کا ایک انٹرویو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ 30 سال کی عمر کے بعد جب میں نے اپنی ذات میں تبدیلی چاہی تو میں نے تہجد پڑھنا شروع کردی، میں صلو الحاجات بھی پڑھتی ہوں اورمیں اپنی صلو الحاجات مس نہیں کرنا چاہتی۔اور ہر گزرتے وقت کے ساتھ انسان میں تبدیلی آجاتی ہے، مجھے لگتا ہے کہ اب میں ذہنی طور پر زیادہ میچور ہوں اور زیادہ سنجیدہ ہوگئی ہوں کیوں کہ میں ہر وقت 15 سال کی لڑکی تو نہیں رہ سکتی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں