15

لال سنگھ چڈھا کے بائیکاٹ کا ٹرینڈ کے پیچھے عامر خان خود ہیں،کنگنا کا الزام

ممبئی(نیوزمارٹ ڈیسک )آئے روز اپنے متنازع بیانات کے باعث خبروں کی زینت بننے والی بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے اس مرتبہ سپر اسٹار عامر خان کواپنے نشانے پر لے لیا۔اب یہ بات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں کہ کنگنا رناوت بلا سوچے سمجھے کسی کے بارے میں کچھ بھی کہہ دیتی ہیں۔کنگنا رناوت نے عامر خان پر ایک الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ لال سنگھ چڈھا کے بائیکاٹ کا جو ٹرینڈ چلایا جا رہا ہے وہ عامر خان نے خود تیار کیا ہے اور مہارت کے ساتھ پھیلایا ہے تاکہ ان کی فلم کی تشہیر ہو۔ جس میں عامر خان کے ایک پرانے انٹرویو کو بنیاد بنایا گیا ہے۔انٹرویو میں عامر خان نے کہا تھا بھارت کے حالات کا ایسا برا اثر ہو رہا ہے کہ اہلیہ نے ایک بار مجھ سے کہا تھا کہ کسی دوسرے ملک چلے جاتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں