ممبئی(نیوزمارٹ ڈیسک )بالی ووڈ اسٹار کترینہ کیف کے انسٹاگرام اکاونٹ کا اچانک نام تبدیل ہوگیا۔کترینہ کیف بالی ووڈ میں سب سے زیادہ پسند کی جانے والی مشہور شخصیات میں سے ایک ہیں، اداکارہ سوشل میڈیا پر بھی کافی مقبول ہیں اور انسٹاگرام پر ان کے فالوورز کی تعداد 66 ملین سے زیادہ ہے۔ حال ہی میں کترینہ کیف نے انسٹاگرام پر اپنا نام بدل کر Camedia Moderatez کردیا جس کے بعد مداح تشویش میں مبتلا ہوگئے۔دوسری جانب ابھی تک کرینہ کیف کی جانب سے نام تبدیل کرنے پر وضاحت نہیں دی گئی ہے۔
