34

لندن میں عرب سیاحوں کے مقبول ہائیڈ پارک کی رونقیں ویرانی میں بدل گئیں

لندن(نیوزمارٹ ڈیسک)چند دن پہلے لندن کے عرب اور غیر عرب زائرین کے پسندیدہ ترین باغ میں ایک سیاح شخص کو ایسا لگا جیسے وہ غلط پتے پر آگیا ہے۔جس پارک میں اسے آنا چاہیے تھا وہ تو اور تھا۔ جہاں وہ پہنچا تھا وہ فرینکن سٹائن یا ڈریکولا کے بنائے ہوئے “دہشت کے ماحول” والے پارک میں داخل ہو گیا ہو۔ لندن کے جس پارک سے وہ واقف تھا وہ تو ایک سرسبز اور خوبصورت جگہ تھی۔ایک رپورٹ میں بتایا گیاکہ لوگوں کو صرف 4 بار نہانے کی تاکید کی گئی تھی۔ انگلستان کو کئی دہائیوں سے خشک سالی کا پتہ نہیں تھا مگر اب موسمیاتی تبدیلی نے انگلینڈ کو بھی ویران خانہ بنا دیا ہے۔ پانی کی قلت کی وجہ سے لوگ دھول سے اٹی چیزوں کو دوھونے سے قاصر ہیں کیونکہ خشک سالی نے آدھے انگلینڈ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ہمیں معلوم ہوا ہے کہ ہائیڈ پارک کی زمین کسی بھی ہری گھاس سے خالی ہے۔ اس کی حالت یہ ہوگئی ہے جیسے یہ فوجیوں کا جنگی مشقوں کا میدان ہو۔ جہاں گھاس کا تنکا تک نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں