32

کوئی مرد کے ساتھ رہنا چاہتا ہے تو غلط نہیں لیکن مرد زندگی کی ضرورت نہیں ،عروہ

کراچی(نیوزمارٹ ڈیسک)پاکستانی اداکارہ عروہ حسین نے زندگی میں مرد کی ضرورت کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔سوشل میڈیا پر عروہ حسین کے ڈیجیٹل میڈیا کو دیے گئے انٹرویو کے کلپس وائرل ہورہے ہیں۔مرد زندگی کی ضرورت نہیں ہے۔عروہ نے کہا کہ ہمارے معاشرے کی یہ سوچ غلط ہے کہ زندگی گزارنے کے لیے مرد کی ضرورت پڑتی ہے، کوئی چاہتا ہے مرد کے ساتھ رہنا تو کوئی غلط نہیں لیکن مرد زندگی کی ضرورت نہیں ہے۔دوران انٹرویو عروہ نے ڈراموں کی اسکرپٹنگ سمیت بچوں اور خواتین سے متعلق بنائے جانے والے ڈراموں پر بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں