25

بھدے رنگ والے شمسی سیل بھول جائیں، رنگ برنگی سولر پینل لگائیں

شنگھائی(نیوزمارٹ ڈیسک) شمسی سیل اور پینل عموماً یک رنگے دکھائی دیتے ہیں لیکن بہت جلد اب آپ اپنی چھت پر دیدہ زیب رنگ برنگے سولر پینل لگا سکیں گے۔ رنگ برنگے شمسی سیل سے عمارت کی خوبصورتی بھی بڑھائی جاسکتی ہے۔ہم جانتے ہیں کہ جدت کی وجہ سے شمسی سیل چھتوں کے بجائے اب اینٹوں یا وال پیپر کی طرح بلڈنگ کے باہر بھی لگائے جارہے ہیں۔ اس سے قبل ان کا سلیٹی رنگ عمارت کی خوبصورتی متاثر کر رہا تھا لیکن اب امریکی ماہرین نے دیدہ زیب رنگوں والے شمسی سیل بنائے ہیں جس سے ان کی خوبصورتی تو بڑھ جاتی ہے لیکن کارکردگی پر کوئی فرق نہیں پڑتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں