31

عدالت کا ٹوئٹر کو جعلی اکاونٹس سے متعلق دستاویزات ایلون مسک کو فراہم کرنے کا حکم

لندن(نیوزمارٹ ڈیسک)عدالت نے ٹوئٹرکو جعلی اکاونٹس سے متعلق دستاویزات ایلون مسک کو فراہم کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔ایلون مسک کے خلاف ٹوئٹر کی درخواست کے بعد اس قانونی جنگ میں جعلی اکاونٹس کا معاملہ مرکزی نکتے کی حیثیت اختیار کر گیا ہے۔عدالت نے ٹوئٹرخریداری معاہدے سے متعلق ایلون مسک کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کے موقعے پر ٹوئٹر انتظامیہ کو حکم جاری کیا ہے کہ وہ ایلون مسک کو جعلی اکاونٹس سے متعلق ٹوئٹر کے سابق ایگزیکٹو کے دستاویزات فراہم کرے۔ ایلون مسک نے عدالت میں موقف اختیار کیا تھا کہ ٹوئٹر کے کنزیومر پراڈکٹ کے سابق جنرل مینیجر وہ اہم شخصیت تھے۔ عدالتی حکم نامے کے مطابق ایلون مسک کی جانب سے سوال و جواب کیلئے ٹوئٹر سے 21 دیگر افراد کی تفصیلات حاصل کرنے کی درخواست کو مسترد کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں