27

قومی ٹینس اسٹار اعصام الحق حکومت پنجاب کے خیرسگالی سفیر مقرر

لاہور(نیوزمارٹ ڈیسک) قومی ٹینس اسٹار اعصام الحق کو حکومت پنجاب کا خیر سگالی سفیر مقررکردیا گیا۔صوبائی حکومت کی جانب سے اس بات کا اعلان صوبائی وزیر کھیل پنجاب ملک تیمورمسعود اورٹینس اسٹار اعصام الحق کے درمیان ملاقات میں کیا گیا۔پنجاب انٹرننیشنلٹینس سٹیڈیم سے ملحقہ کورٹس میں ایسیں اکیڈمی کے کھلاڑی ٹریننگ کریں گے۔ پنجاب میں ٹینس ٹیلنٹ ہنٹ کا خصوصی پروگرام شروع کیا جائے گا۔اس موقع پر اعصام الحق نے خیر سگالی سفیر مقرر کرنے پر پنجاب حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں