20

بابر اعظم کے سنچری مکمل نہ کرنے پر شاہد آفریدی کا اظہارِ مایوسی

لاہور(نیوزمارٹ ڈیسک) نیدرلینڈز کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں بابراعظم کے سنچری نہ مکمل کرنے پر قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے مایوسی کا اظہار کیا ہے۔نجی ٹی وی پروگرام میں شاہد آفریدی نے کہا کہ میں بابراعظم کا بہت بڑا قدردان ہوں، میچ میں گیند سوئنگ ہورہی تھی، میرے کہنے کا مطلب یہ ہے کہ اگر فخرزمان سنچری مکمل کرسکتے ہیں تو بابراعظم کو خطرہ مول لینے کی ضرورت نہیں۔جس پر میزبان رپورٹر نے کہا کہ بابراعظم سلو کھیلیں تو خود غرض ہونے کا طعنہ دیا جاتا ہے، اگر کچھ غیر معمولی کرنے کی کوشش کریں تو بھی تنقید ہوتی ہے،آخر وہ کیا کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں