16

روہت شرما نے ون ڈے کرکٹ ختم کرنیکی سخت مخالفت کردی

ممبئی(نیوزمارٹ ڈیسک)بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ون ڈے کرکٹ ختم کرنےکی سخت مخالفت کردی ۔روہت شرما نے ون ڈے کرکٹ کو ختم کرنے کے خیال پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایک روزہ فارمیٹ کی آج بھی اہمیت ہے، لوگ پہلے ٹیسٹ کرکٹ ختم ہونے کے بارے میں بات کر رہے تھے، میرے لیے کرکٹ اہم ہے پھر چاہے کوئی بھی فارمیٹ ہو۔اس کے علاوہ آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ نے اس حوالے سے کہا تھا کہ عالمی سطح پر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی بڑھتی لیگز ون ڈے کرکٹ کو ختم کررہی ہیں جس سے ون ڈے کرکٹ سست موت مر رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں