19

پاکستان سے میچ بھارت کے اعصاب پر سوار،گنگولی میدان میں اتر آئے

ممبئی(نیوزمارٹ ڈیسک)پاکستان سے میچ بھارت کے اعصاب پر سوار ہوگیا، ٹیم کے حوصلے بلند کرنے کیلئے بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر ساروگنگولی میدان میں اتر آئے۔پاکستان ٹیم نے تقریبا ایک برس قبل بھارت کو دبئی میں کھیلے گئے ورلڈ کپ ٹی 20 میچ میں 10 وکٹ سے عبرتناک شکست دی تھی، پاکستان اور بھارت کا مجموعی طور پر ایشیا کپ میں 14 مرتبہ سامنا ہوا، بلو شرٹس نے 8 فتوحات پائیں جبکہ گرین شرٹس کے حصے میں اب تک 5 کامیابیاں آئی ہیں، بھارت نے 5 فتوحات 2010 کے بعد پاکستان سے ہونے والے 6 ایشیا کپ میچز میں حاصل کیں، اسے آخری بار اس ٹورنامنٹ میں گرین شرٹس کے ہاتھوں 2014 میں میرپور میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں