22

پی ایس ایل 2025: شیڈول براہ راست آئی پی ایل سے متصادم

لاہور(نیوزمارٹ ڈیسک) نئے فیوچر ٹور پروگرام کے تحت پی ایس ایل 2025کا شیڈول براہ راست آئی پی ایل سے متصادم ہوگا جب کہ مارچ اور مئی میں مقابلوں کیلیے فرنچائزز کو اہم انٹرنیشنل کرکٹرز کی خدمات حاصل کرنے اور غیرملکی نشریاتی حقوق کی فروخت میں مشکلات ہو سکتی ہیں۔آئندہ فیوچر ٹور پروگرام میں پی ایس ایل 2025کا شیڈول براہ راست آئی پی ایل سے متصادم ہوگا،پاکستان اسی سال فروری میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کرے گا،انٹرنیشنل کرکٹ مارکیٹ میں پی ایس ایل کے نشریاتی حقوق کی فروخت متاثر ہونے کا بھی خدشہ ہوگا، پاکستان کی انٹرنیشنل مصروفیات کی وجہ سے پی ایس ایل کا 11واں ایڈیشن بھی دسمبر2025اور جنوری 2026میں شیڈول کیا گیا ہے،اگلے سال 12واں ایڈیشن معمول کی ونڈو یعنی جنوری، فروری میں ہوگا۔اس قبل 2024میں پاکستانی لیگ جنوری، فروری میں ہی شائقین کی توجہ کا مرکز بنے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں