19

کترینہ کیف کے حاملہ ہونے کی افواہیں ایک بار پھر زیر گردش

ممبئی (نیوزمارٹ ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کو حال ہی میں ممبئی ایئرپورٹ پر دیکھا گیا جس کے بعد ان کے حاملہ ہونے کی افواہیں بھارتی میڈیا پر دوبارہ گردش کرنے لگیں۔کترینہ کیف کی اپنی فلم کی شوٹنگ مکمل کرنے کے بعد ممبئی ایئرپورٹ پر واپس آتے ہوئے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔اس ویڈیو میں اداکارہ نارنجی رنگ کی پینٹ اور ڈھیلے ڈھالے سفید رنگ کے ٹاپ پہنے نظر آرہی ہیں۔خیال رہے کہ آج کل کترینہ کیف خود کو میڈیا کی چکاچوند سے دور رکھنے کی کوشش کررہی ہیں اور صرف تب ہی باہر نظر آتی ہیں جب بہت ضروری ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں