21

سوشل میڈیا صارفین میں معروف اداکارہ سجل علی کی ہمشکل کے چرچے

کراچی(نیوزمارٹ ڈیسک)سوشل میڈیا پر اب تک کئی شخصیات کے ہم شکل وائرل ہوچکے ہیں جنہیں خاصی پذیرائی ملی ۔ان دنوں سوشل میڈیا پر اداکارہ سجل علی کی ہمشکل کے چرچے ہیں جن کی تصاویر سوشل میڈیا صارفین سجل کے ساتھ شیئر کررہے ہیں۔ لڑکی کا نام فی الحال واضح نہیں ہے کیوں کہ جس اکاونٹ سے سوشل میڈیا اکاونٹ پر سجل علی سے مشابہ لڑکی کی تصاویر شیئر کی جاتی ہیں اس اکاونٹ میں لڑکی کا نام queenndaroo درج ہے۔ تاہم لڑکی کی تصاویر اور ویڈیو دیکھ کر کہا جاسکتا ہے کہ اس کا چہرہ اور ہنسنے کا انداز سجل علی سے مشابہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں