19

جا تجھے معاف کیا ،حرا مانی کی سٹیج پرفارمنس کو عوام نے نظر انداز کردیا

کراچی(نیوزمارٹ ڈیسک)سوشل میڈیا پر حرا مانی کی ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں وہ کنسرٹ کے دوران گانا گا رہی ہیں۔حرا مانی سٹیج پر 2019 میں ریلیز ہونے ڈرامے دو بول کا آفیشل ساونڈ ٹریک گا رہی تھیں جس پر انھوں نے کنسرٹ میں شریک لوگوں سے کہا کہ وہ بھی ان کے ساتھ گانا گائیں لیکن عوام نے ان کی بات پر کوئی خاص توجہ نہ دی۔عوام کی عدم دلچسپی دیکھتے ہوئے حرا مانی نے کہا کہ میرے ساتھ آپ سب کو گانا ہوگا تاہم حاضرین نے پھر بھی کوئی ردعمل نہ دکھایا۔حرا مانی کی اس گائیکی کے بارے میں صارفین کے دلچسپ تبصرے جاری ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں