21

PSCامتحان کے بغیر بھرتی400افسران کیخلافNABتحقیقات

کراچی(نیوزمارٹ ڈیسک )پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کیے بغیر100 سے زائد سول اور الیکٹریکل انجینئرز سمیت چار سو افسران کے خلاف نیب نے تحقیقات تیز کردی۔تفصیلات کے مطابق محکمہ بلدیات سندھ میں خلاف ضابطہ بھرتیوں کے معاملے پر نیب کی 100 سے زائد سول اور الیکٹریکل انجینئرز کی بھرتیوں سے متعلق تحقیقات میں تیزی آگئی۔پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کیے بغیر100 سے زائد سول اور الیکٹریکل انجینئرز سمیت چار سو افسران کے خلاف نیب نے تحقیقات تیز کردی۔ جن میں 66 سول اور 35 الیکٹریکل اینڈ مکینیکل انجینئر ہیں۔ نیب ذرائع نے بتایا کہ اس سے قبل رواں سال فروری اور مئی میں بھی سیکریٹری بلدیات سے بھرتیوں کا مکمل ریکارڈ طلب کیا گیا تھا جو فراہم نہیں کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں