21

عام انتخابات کی تیاریاں تیز، عملے اور پولنگ سٹیشنز کی لسٹیں تیار

اسلام آباد( نیوزمارٹ ڈیسک )الیکشن کمیشن نے نئے عام انتخابات کےلئے تیاریاں تیز کر دیں، الیکشن کمیشن نے حکام کو پولنگ عملے اور پولنگ سٹیشنز کی لسٹیں تیار کرنے کی ہدایت کر دی، صوبائی الیکشن کمشنرز سے بھی عملے کی مجوزہ لسٹیں طلب کرلی گئیں۔ انہیں انتخابی قوانین سمیت آئین میں درج انتخابی شقوں سے آگاہ کیا جائیگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے حکام کو ہدایت کی ہے کہ پولنگ سٹیشنز ووٹرز سے دور نہ ہوں، الیکشن کمیشن انتخابات کے قریب ریٹرننگ اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کی تقرری کریگا اور آر اوزم ڈی آر اوز عدلیہ یا انتظامیہ سے لئے جائیں گے،الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ انتخابات کی تیاریوں پر کوئی تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں