18

عمران خان نیوٹرلز سے کہہ رہا ہے‘ اقتدار واپس دلاؤ،مریم اورنگزیب

اسلام آباد (نیوزمارٹ ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے عمران خان کے میڈیا سیمینار کو منافقت قرار دے دیا ۔ اب وقت آگیا ہے کہ میڈیا اداروں کو فیصلہ کرنا ہے کہ صحافیوں سے قلم چھیننے والا ، سکرین سے غائب کرنے والا ،نوکری چھیننے والے کے سیمینار میں جانا ہے کہ نہیں۔جمعرات کے روز اپنے ایک بیان میں وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ میڈیا دشمن کس منہ سے میڈیا سیمینار کروا رہا ہے شرم آنی چاہئے ،سی پی این ای کی 2020 انٹرنیشنل میڈیا واچ اور رپورٹرز ودآﺅٹ بارڈرز (آر ایس ایف 2021ئ) کی رپورٹس عمران خان کی میڈیا دشمنی کی گواہی ہے،وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہعمران خان چار سال وزارت عظمیٰ کی کرسی پر بیٹھ کر میڈیا دشمنی کرتے رہے،انٹرنیشنل میڈیا واچ نے عمران خان کو فاشسٹ قرار دیا ہے،عمران خان نے چار سالوں میں صحافیوں کی پسلیاں توڑیں، انہیں اغواءکیا، میڈیا کی آزادی کو کچلا، پارلیمان کو تالے لگوائے،عمران خان نے میڈیا کو نیب کے ذریعے کنٹرول کیا اور میڈیا ورکرز کو بے روزگار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں