28

دوسرا ون ڈے میچ: نیدر لینڈز کو شکست، پاکستان کو فیصلہ کن برتری حاصل

روٹرڈیم(نیوزمارٹ ڈیسک) پاکستان نے نیدر لینڈز کو دوسرے ون ڈے میچ میں 7 وکٹ سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز میں دو، صفر سے فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے۔روٹرڈیم میں کھیلے گئے میچ میں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔پاکستان اننگز 187 رنز کا ہدف قومی ٹیم نے باآسانی 3 وکٹ کے نقصان پر 33 اعشاریہ 4 اوورز میں 191 رنز بناکر حاصل کرلیا، وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان سب سے زیادہ 69 رنز بناکر ناقابل شکست رہے جبکہ کپتان بابر اعظم 57 سکور بناکر دوسرے نمایاں بیٹر رہے، آغا سلمان 50 رنز بناکر ناٹ آو¿ٹ پویلین لوٹے۔شکست خوردہ ٹیم کی جانب سے ویویان کنگما نے 2 اور آریان دت نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں