44

جزیرے پر 5 دن تک لیموں اور کوئلہ کھا کر زندہ رہنے والا شخص

ریو ڈی جنیرو(نیوزمارٹ ڈیسک)برازیل میں ایک دور افتادہ جزیرے پر پھنس جانے والے ایک باغبان نے پانچ روز تک صرف لیموں، کوئلے کے چورے اور سمندری پانی پر گزارا کرکے اپنی جان بچائی جس پر خود ماہرین بھی حیران ہیں۔شہری نیلسن نیڈی کو رواں ہفتے ایک اور شخص جیٹ اسکیئر نے اس وقت شناخت کیا جب وہ اپنی ٹی شرٹ لہرا کر اشارہ کررہے تھے کیونکہ 51 سالہ شخص اپنی موت کے قریب جاپہنچا تھا۔انہیں معمولی چوٹیں بھی آئی تھیں اور انہیں فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا جہاں ان کی صحت قدرے بہتر ہے۔ وہ ریوڈی جنیرو کے مشہور گروماری ساحل پر گئے جہاں انہیں کچھ کام تھا۔ وہ ایک پتھر پر بیٹھے تھے کہ ایک تیز لہر نے انہیں گرادیا اور پانی انہیں دو میل دور تک لے گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں