21

ایک مکان کے عقب سے یورپ کے سب سے بڑے ڈائنوسار کی ہڈیاں برآمد

لزبن(نیوزمارٹ ڈیسک) پرتگال یورپ میں اب تک پائے جانے والے سب سے بڑے ڈائنوسار کی ہڈیاں ایک زیرِ تعمیر عمارت کے پسِ منظر سے برآمد ہوئی ہیں جو سبزہ خور سوروپوڈ سے تعلق رکھتی ہے۔پرتگال کے وسط سے پومبل شہر سے ہڈیاں برآمد ہوئی ہیں جس کا پورا قد 12 میٹر اور سر سے دم تک کی لمبائی 25 میٹر تھی۔ یہ جانور پتوں اور سبزے پرگزارہ کرتے تھے جبکہ یہ مخلوق چاروں پیروں پر چلا کرتی تھی۔تاہم یہ کہانی 2017 میں شروع ہوئی جب ایک قطعہ اراضی کے مالک کو اپنے پلاٹ پر کئی غیرمعمولی بڑی ہڈیاں دکھائی دیں۔ یہ ہڈیاں تعمیراتی عمل میں ملی برآمد ہوئی تھیں اس کے بعد سائنسدانوں سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے باقاعدہ تحقیق شروع کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں