27

ٹک ٹاک پر بھی مقبول، امریکا کا ویلی گیٹر نامی مشہور مگرمچھ

پنسلوانیا(نیوزمارٹ ڈیسک)یارک کے علاقے سے تعلق رکھنا والا ویلی گیٹر نامی مگرمچھ پورے امریکا کی آنکھ کا تارہ ہے اور اسے مشہور پالتو جانور کا درجہ دیا گیا ہے۔ صرف یہی نہیں بلکہ اسے ٹک ٹاک پر پسند کرنے والوں کی تعداد 80 ہزار سے زائد ہوچکی ہے۔اسے ایموشنل سپورٹ جانور کا نام بھی دیا گیا ہے جس سے لوگ جذباتی لگاؤ رکھتے ہیں۔ اس وقت ویلی گیٹر کی عمر 7 برس ہے اور لوگ اسے بہت پسند کرتے ہیں۔ تاہم اب یہ پسندیدہ ترین پالتو جانوروں کے مقابلے میں شامل ہوگیا ہے اور دیکھنا یہ ہے کہ کتنے لوگ اسے ووٹ دیت ہیں۔ تاہم اس کی غیرمعمولی مقبولیت کے تحت اسے ایک بہتر امیدوار قرار دیا جارہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں