27

سائبرحملے،البانیاکے ایران سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کااعلان

تہران(نیوزمارٹ ڈیسک) ایران نے البانیاکی جانب سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کے فیصلے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق البانیا نے ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور جولائی میں سائبر حملے کے ردعمل میں ایرانی سفارت کاروں اور سفارتی عملہ کوملک سے نکل جانے کا حکم دیا ہے۔ایرانی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں البانیا کے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کے فیصلے کی سخت مذمت کی۔ایرانی حکومت اس کے ردعمل میں ہمارے ملک کے موقف سے پریشان ہے۔رکن پارلیمنٹ نے ایران سے مطالبہ کیا کہ وہ دنیا بھرمیں دہشت گردی کی حمایت کے اپنے طرزِعمل پرنظرثانی کرے اور اس کو تبدیل کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں