20

مائیکل جیکسن کی موت کی اصل وجہ کیا تھی؟ سالوں بعد اکون کا انکشاف

لندن(نیوزمارٹ ڈیسک )امریکی معروف گلوکار اکون نے مائیکل جیکسن کی موت کے حوالے سے اہم انکشافات کردیئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اکون نے برطانوی جریدے کی دستاویزی فلم ?Who Really Killed Michael Jackson میں انکشاف کیا ہے کہ مائیکل جیکسن کی اپنے کام سے محبت اوروابستگی ہی جان لیوا ثابت ہوئی۔اکون نے بتایا کہ دنیا کے دلوں پر راج کرنے والے مائیکل جیکسن کا 2009 میں لندن میں ایک بہت بڑا کنسرٹ تھا لندن میں میگا پرفارمنس کی خوشی میں وہ کئی دن سوئے بھی نہیں اور نیند کیلئے انہیں گولیاں کھانی پڑیں۔تاہم وہی گولیاں ان کی زندگی نگل گئیں ان ادویات کے زیادہ استعمال کی وجہ سے مائیکل جیکسن کی موت واقع ہوئی۔واضح رہے کہ جون 2009 میں پاپ میوزک کے بے تاج بادشاہ مائیکل جیکسن لاس اینجلس کیلیفورنیا میں مردہ پائے گئے، گلوکار کی موت نیند کی گولی کھانے کی وجہ سے دل کا دورہ پڑجانے سے ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں