47

دیوسائی روڑ کھولنے کا کام جاری ہے- محکمہ ورکس سکردو

سکردو(بیورو رپورٹ)دیوسائی روڑ کھولنے کا کام جاری ہے اور محکمہ ورکس کی مشینر ی اور قلیوں نے ۷۲ کلومیڑ تک برف ہٹاکر راستہ صاف کردیا ہے دیوسائی ٹاپ تک مزید پانچ روز لگ سکتے ہیں کیونکہ ٹاپ کے نزیدبڑی تعداد میں ایولانچس پر کام ہوگا جس پر زیادہ وقت لگ سکتا ہے ۔ یہ بات محکمہ ورکس سکردو کے ترجمان نے دیوسائی ٹاپ سے میڈیا کی صورت حال کی اطلاع دیتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ ورکس نے ۸ مئی سے کام شروع کیا تھا اور مزید پانچ دن بعد دیوسائی ٹاپ تک سٹرک کو برف ہٹاکر صاف ستھرا کیا جائے گااور دیوسائی ٹاپ سے بڑے پانی تک جو کہ سکردو کا اخری پوائنٹ بناتا ہے ٹاپ سے مزید پانچ دنوں بعد بڑے پانی تک مکمل کیا جائے اور برف ہٹا کرسٹرک صاف کردی جائے گی ۔ ترجمان نے کہا کہ اگلے مرحلے میں سکردو سے دیوسائی ٹاپ تک بارشوں اور برف باری سے متاثرہ سٹرک کو دیوروں کو مکمل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے ٹارگٹ کے مطابق دس روز دکے اندر بڑے پانی تک سٹرک کو صاف ستھرا کرکے ٹریفک چلنے کے قابل بنایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ شدید موسمی حالات کے باوجود محکمہ ورکس کا عملہ پور ی لگن سے سائٹ پر کام کررہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں