47

کورونا کیسز کی شرح کم ترین سطح پر آگئی محکمہ صحت پنجاب

لاہور (بیوررپورٹ ) پنجاب میں کورونا کیسز کی شرح 3 اعشاریہ 13 ریکارڈکی گئی، لاہور میں کورونا کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 42 فیصد کی سطح پر آگئی ہے۔ اتوار کو محکمہ صحت پنجاب کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 29 ہزار 121 ٹیسٹ ہوئے اور 914 مثبت آئے جب کہ لاہور میں کوروناکے 12ہزار 987 ٹیسٹوں میں 314 مثبت آئے۔ رپورٹ کے مطابق پنجاب کے اسپتالوں میں 355 مریض آئی سی یو میں زیر علاج ہیں اور پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے باعث 29 افراد کا انتقال ہوا جب کہ لاہور میں 24 گھنٹوں کے دوران کوروناسے 6 مریضوں کا انتقال ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں