44

احساس بچت بنک اکاﺅنٹ کا آغاز،70 لاکھ گھرانوں کی مالی اور ڈیجیٹل شمولیت،عمران خان

وزیر اعظم عمران خان احساس بچت بنک اکاﺅنٹ کا آغاز کریں گے، پسماندہ طبقے سے تعلق رکھنے والی خواتین سود سے پاک قرضوں سے بھرپور فائدہ اٹھا سکیں گی
اسلام آباد۔24مئی (بیورپورٹ):وزیر اعظم عمران خان آج( پیر کو)احساس سیونگ والٹس (احساس بچت بنک اکاﺅنٹ) کا اسلام آباد سے آغاز کریں گے۔70 لاکھ گھرانوں کی مالی اور ڈیجیٹل شمولیت احساس پروگرام کے اہم مقاصد میں سے ایک ہے۔ احساس سیونگ والیٹس کے ذریعے پسماندہ طبقے سے تعلق رکھنے والی خواتین سود سے پاک قرضوں سے بھرپور فائدہ اٹھا سکیں گی۔احساس سیونگ والٹس کفالت گھرانوں کے لئے معاشی نقصانات سے بچاﺅ ، ہنگامی ضروریات کو پورا کرنے اور اپنی آمدنی میں اضافہ کرنے کے لئے سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرے گا۔اس پروگرام کا مقصد بچت کی حوصلہ افزائی کرنا ہے جس سے غربت کے خاتمے میں مدد ملے گی۔نیا متعارف کرایا ہوا بچت اکاﺅنٹ ایک خاتون ایک بنک اکاﺅنٹ پالیسی کے تحت شروع کردہ مالی شمولیت کو مزید فروغ دے گا۔اس موقع پر معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر وزیر اعظم کو بریفنگ دیں گی۔وزیر اعظم مستحق خواتین سے گفتگو کریں گے، ادائیگیوں کے طریقہ کار کا جائزہ لیں گے اور خطاب کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں