55

گلگت تاریخ میں پہلی بارPIA پرواز کراچی سے 180 مسافروں کو لےکر سکردو پہنچے گی

سکردو( بیورو رپورٹ) گلگت بلتستان کی تاریخ میں پہلی بارPIA کی پہلی پرواز کراچی سے 180 مسافروں کو لیکر پیر کےروز سکردو ائیر پورٹ پہنچے جہاں سول ایوی ایشن اور پی آئی اے حکام نے مسافروں سے بھرے جہاز کا استقبال کیا اس قبل حکومت کی جانب سے لاہور اور سکردو کے درمیان بھی پروازوں کا سلسلہ شروع کیا تھا کراچی سے سفر کر کے سکردو پہنچنے والے مسافروں غلام علی منا بھائی، شبیر احمد، سبطین اور ممتاز نے روزنامہ پناہ سے گفتگو میں کہا حکومت کی جانب سے کراچی سے سکردو کے لئے فضائی سروس کو ایک بہترین اور عوام دوست اور سیاحت دوست اقدام قرار دیا مسافروں نے کہا گلگت بلتستان سے بہت بڑی تعداد میں لوگ کراچی میں روزگار ،تعلیم اور دیگر مقاصد کے لئے مقیم ہیں اور ان لوگوں کا ہر ماہ آنا جانا لگا، رہتاہے فضائی سروس سے نہ صرف گلگت بلتستان کے کراچی میں مقیم لوگوں کی سفری مشکلات کم ہوگی بلکہ سیاحت کے شعبے کو بھی حیران کن ترقی ملے گی پی آئی اے کی کراچی سے آنے والی پرواز سکردو سے 67 مسافروں کو لیکر پیر کے روز ہی کراچی کے لئے روانہ ہوگئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں