15

کورونا کی چھٹی لہر جاری،ایک شخص جاں بحق،72 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک)ملک بھر میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں، گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران موذی مرض سے مزید ایک مریض دم توڑ گیا۔قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ)کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 13 ہزار 311 ٹیسٹ کئے گئے جس میں 72 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔این آئی ایچ رپورٹ میں کہا گیا کہ ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.54 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ مزید ایک مریض جاں بحق ہوگیا ہے، 82 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں