32

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں مظلوم فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی کا اہتمام

گلگت(نمائند خصوصی)قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں مظلوم فلسطینیوں کی حمایت اور اسرائیلی جاہریت کے خلاف یوم فلسطین منایا گیا۔اس حوالے سے شاندار احتجاجی ریلی یونیورسٹی انتظامی بلاک سے نکالی گئی جو کیمپس کے مختلف راستوں سے ہوتے ہو ئے کانووکیشن ایریا پہنچ کر جلسے میں تبدیل ہوئی۔ریلی کی قیادت قراقرم یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے کی۔ان کے ہمراہ یونیورسٹی کے سینئر انتظامی و تدریسی آفیسرسمیت طلبہ وطالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ریلی کے شرکاء نے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف ذبردست نعرہ بازی کی اور امریکہ و اسرائیل کی جاہریت کے حوالے سے ہاتھوں میں پینافلکس بھی اٹھائے ہوئے تھے۔ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنزکے مطابق وائس چانسلر قراقرم یونیورسٹی ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ و دیگر مقررین نے احتجاجی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کا زوال شروع ہو چکا ہے بہت جلد دنیا کے نقشے سے مٹ جائے گا۔لہذاتمام مسلمانوں کو مظلوم فلسطینی بھائیوں کیساتھ کھڑا ہونا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ امریکہ اور اسرائیل عالم انسانیت کے دشمن ہیں،عالم اسلام کو فرقہ واریت جیسے مختلف خطرات کا سامنا ہے جس کا سرچشمہ شیطان بزرگ امریکہ اور اسرائیل ہے۔ مقررین نے کہاکہ دنیا میں تسلط قائم کرنے کیلئے قوموں پر پابندیوں اور اقتصادی جنگ جیسے جرائم بھی امریکہ اور اسرائیل کی کارستانیاں ہیں۔ وقت آ گیا ہے کہ امت مسلمہ کو یک جان ہوکر دہشت گرد ریاست اسرائیل کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں۔انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کے عالمی ادارے مسئلہ فلسطین کا مستقل حل نکالے اور صہیونی ریاست کی طرف سے مظلوم فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کا نوٹس لیں۔مقررین نے کہاکہ گلگت بلتستان میں تمام مکاتب فکر کے افراد قیام امن کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔امن کا قیام ضروری ہے۔امن سے ہی علاقے کی تعمیروترقی وابستہ ہے۔لہذا سازشی عناصر کی سازشوں کو سمجھتے ہوئے علاقے میں امن وبھائی چارگی کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔مقررین نے کہاکہ قراقرم یونیورسٹی خطے میں امن کے قیام کے لیے اپنا کردار ادا کرے گی۔وائس چانسلر نے اپنے خطاب میں فلسطین کے مظلومین کے لیے فنڈ کے قیام کا بھی اعلان کیااور اپنی طرف سے اس فنڈ میں 10ہزار روپے دینے کااعلان کیااور دیگر انتظامی وتدریسی اسٹاف کو بھی اس فنڈ ز میں اپنے عطیات جمع کرانے کا کہا۔تاکہ مظلوم فلسطینوں کی امداد کی جاسکے۔ 
قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلرکے زیر صدارت گلاف ٹوپراجیکٹ سے متعلق اوریک ایڈوائزری کمیٹی کی اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں گلاف ٹو منصوبے میں یونیورسٹی کی جانب سے کئے جانے والے تحقیقی کام پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
گلگت(پ ر) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ کے زیر صدارت گلاف ٹو پراجیکٹ سے متعلق اوریک ایڈوائزری کمیٹی کی اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز کے مطابق اجلاس میں گلاف ٹو منصوبے میں یونیورسٹی کی جانب سے تحقیق کے حوالے سے کئے جانے والے کا م کا جائز ہ لیاگیا۔اجلاس میں وائس چانسلر کے ہمراہ ایڈوائزری کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی۔اس سے قبل وائس چانسلر نے ٹرانسپورٹ سیکشن کا دورہ کیا۔دورے میں وائس چانسلر نے ٹرانسپورٹ سیکشن کی جانب سے طلبہ وطالبات کے لیے سفری سہولیات مہیاکرنے کے حوالے سے تفصیلات دریافت کئے اور ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ کو ہدایت کیاکہ طلبا کو سفری حوالے سے مزیدسہولیات فراہم کریں۔
قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی نے ایسویٹ ڈگری ان آرٹس، ایسویٹ ڈگری ان سائنس،ایسویٹ ڈگری ان کامرس کی امتحانی فیس جمع کرانے کی تاریخ کو4جون تک بڑھادیا۔میر تعظیم اختر
گلگت(پ ر)قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے ایسویٹ ڈگری ان آرٹس، ایسویٹ ڈگری ان سائنس،ایسویٹ ڈگری ان کامرس کی امتحانی فیس جمع کرانے کی تاریخ کو04جون2021تک بڑھادیاہے۔ ڈائریکٹرپبلک ریلیشنز میر تعظیم اختر کے مطابق04جون 2021تک نارمل فیس،9جون تک ڈبل فیس جبکہ 14جون 2021تک ٹریپل فیس قراقر م کواپریٹو بنک کے کسی بھی برانچ میں جمع کرواسکتے ہیں۔ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز نے کہاکہ امتحانی فیس جمع کروانے کے خواہش مند کالجز اور امیدوار مقررارہ تاریخ گزرجانے سے قبل اپنی فیس کو جمع کرائیں۔متعلقہ تاریخ گزرجانے کے بعد کوئی امتحانی فارم وصول نہیں کیاجائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں