14

امریکہ میں منکی پاکس کے 24 ہزارکیس کی تصدیق ،سی ڈی سی

واشنگٹن (نیوزمارٹ دیسک) امریکی سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن (سی ڈی سی)نے کہا ہے کہ ملک بھر میں اب تک منکی پاکس کے 24 ہزارکیس کی تصدیق ہو چکی ہے۔ چینی خبر رساں ادارے نےسی ڈی سی کے تازہ ترین اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا کہ امریکی ریاستوں میں اب تک کیلیفورنیا میں سب سے زیادہ منکی پاکس کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جن کی تعداد 4,656 ہے ،اس کے بعد نیویارک میں 3,755 اورفلوریڈا میں 2,398 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ امریکی محکمہ صحت کے حکام ڈاکٹروں کو منکی پاکس کے علاج کے لیے دستیاب واحد دوا کے زیادہ استعمال سے خبردار کر رہے ہیں۔یو ایس فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے خبردار کیا ہے کہ اینٹی وائرل دوا جسے ٹیکووارمیٹ کہا جاتا ہےمزاحمت کے لیے انتہائی کمزور ہے یہاں تک کہ وائرس میں ایک چھوٹا سا تغیر بھی دوا کو بے اثر کر سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں